‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2018 - 22:44
News ID: 436986
فونت
آیت الله نور الله طبرسی:
صوبہ مازندران میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے ملت اسلامیہ کو غدیر سے اتحاد اور یکجہتی کے لئے استفادہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: قرآن و اهل بیت کے زیر سایہ "اتحاد اسلامی" غدیر کا پیغام ہے ۔
آیت الله نور الله طبرسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین اور صوبہ مازندران میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت ‌الله نور الله طبرسی نے غدیر بین الاقوامی فائونڈیشن کے اراکین سے ملاقات میں عید سعید غدیر کے نزدیک ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حاضرین کو مبارکباد پیش کی اور کہا: غدیر کی ترویج میں تمام امکانات کو بروئے کار لایا جائے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ موجودہ دور، ہر دور سے زیادہ غدیری ثقافت کا نیاز مند ہے کہا: اس حال میں کہ دشمن غدیری ثقافت کو کمزور کرنا چاہتا ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ اس کی ترویج کی کوشش کرنی چاہئے ۔

خبرگان رھبر کونسل میں صوبہ مازندران کے نمائندہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ تمام اسلامی معاشرہ میں غدیری اقداروں کا بول بالا ہونا چاہئے کہا: غدیر گمراہی کے اندھیرے میں چراغ ہدایت کے مانند ہے جس کی روشنی میں اسلامی معاشرہ آگے کی جانب قدم آگے بڑھائے گا ۔

انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غدیر اسلامی معاشرہ کی سعادت اور عظمت کا نام ہے کہا: یقینا اس راستہ پر گامزن رہ کر ملت اسلامیہ کامیابی سے ھمکنار ہوسکتی ہے ۔

شھر ساری کے امام جمعہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ غدیر میں توقف اور مکث ممکن نہیں ہے کہا: غدیر مخلتف میدانوں میں اسلامی معاشرہ میں نشاط اور ثبات کا سبب ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملت اسلامیہ غدیر سے اتحاد اور یکجہتی کے لئے استفادہ کرے کہا: افسوس بعض جاہل لوگ اس پر مسرت واقعہ سے شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلافات کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

آیت الله طبرسی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملت اسلامیہ حواشی اور چھوٹی موٹی باتوں کو درگذر اور ان سے چشم پوشی کرتے ہوئے آپس میں متحد ہونے کی کوشش کرے کہا: مسلمان آگاہ رہیں کہ اختلافات اور تفرقہ کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں ، یہ باتیں فقط و فقط دشمن کو اپنوں کے درمیان گھنسے کا باعث ہوں گی ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عصر حاضر میں اسلامی ممالک کی موجودہ صورت حال غدیر سے بے توجہی کی بنیادوں پر ہے کہا: قرآن و اهل بیت(ع) کے زیر سایہ اسلامی اتحاد غدیر کا پیغام ہے ۔

خبرگان رھبر کونسل میں صوبہ مازندران کے نمائندہ نے یہ کہتے ہوئے کہ غدیر کو بین الاقوامی کرنا لازمی ہے کہا: عالمی معاشرے کو امام علی علیہ السلام کی شخصیت سے آشنا کرانا نہایت ضروری ہے ۔

انہوں نے ولایت امیرالمومنین کو عظیم نعمت شمار کیا اور کہا: پوری تاریخ میں دشمنوں نے ولایت کو نقصان پہونچانے کی کوشش کی مگر علمائے دین کی ہوشیاری اور بیداری سے یہ پروجیکٹ شکست سے روبرو ہوا ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬